نئی دہلی(نیوز ڈیسک)یہ توہم آپ کو بتا ہی چکے ہیں کہ تقریباً 2ماہ قبل کینیڈا کی شادی شدہ جوڑوں کو باہرمعاشقہ چلانے کے لیے سوشل سروس فراہم کرنے والی ویب سائٹ ایشلے میڈیسن(Ashley medison)ہیک کر لی گئی تھی اور ہیکرز نے انتظامیہ کو دھمکی دی تھی کہ وہ ویب سائٹ کو ہمیشہ کے لیے بند کر دیں ورنہ وہ اس کے 37لاکھ سے زائد صارفین کا ڈیٹا منظر عام لے آئیں گے۔
اور گزشتہ ہفتے ہم نے آپ کو خبر دی تھی کہ انتظامیہ کے ویب سائٹ بند نہ کرنے پر ہیکرز کی ٹیم نے تمام صارفین کا ڈیٹا انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کر دیا تھا۔آج ہم آپ کو اس خبر کی نئی ڈویلپمنٹ سے آگاہ کرنے جا رہے ہیں۔ ہیکرز کے ایشلے میڈیسن کا ڈیٹا منکشف کرنے کے بعد ہر کسی نے اس کا جائزہ لینا شروع کر دیا کہ کہیں اس کے لائف پارٹنر نے تو ایشلے میڈیسن کا پلیٹ فارم استعمال کرتے ہوئے اس سے بے وفائی تو نہیں کی۔
سپین کی ایک ڈیجیٹل ایجنسی نے ہیکرز کے ظاہر کیے گئے ڈیٹا کو ممالک اور صارفین کے حساب سے دنیا کے نقشے پر نکتوں کی صورت میں پھیلا دیا۔ اخبار ’انڈیا ٹائمز ‘کے مطابق ایک بھارتی بلاگر نے جب اس ایجنسی کے پھیلائے ہوئے نکتوں کا موازنہ کرنے کے لیے نقشے کو دیکھا توانکشاف ہوا کہ ایشلے میڈیسن کا پلیٹ فارم استعمال کرنے والے بھارتی شہریوں میں 85فیصد خواتین شامل تھیں جبکہ محض 15فیصد بھارتی مردوں نے ایشلے میڈیسن کے ذریعے اپنے لائف پارٹنر سے بے وفائی کی۔
بھارتی شہروں میں نئی دہلی سرفہرست تھا جہاں کے 38ہزار لوگوں نے ایشلے میڈیسن سے استفادہ کیا۔ ممبئی 33ہزار صارفین کے ساتھ دوسرے، چنائی16ہزار صارفین کے ساتھ تیسرے،حیدرآباد 12ہزار کے ساتھ چوتھے، بنگلور 11ہزار افراد کے ساتھ پانچویں اور پونے 9ہزار 800صارفن کے ساتھ چھٹے نمبر پر تھا۔ ایسے میں عین ممکن ہے کہ کچھ چند بھارتی مردوں نے بھی خواتین کا روپ دھار کر جعلی اکاو¿نٹس بنائے ہوں۔
37لاکھ انٹرنیٹ صارفین کا ڈیٹا چوری، شرمناک انکشافات
24
اگست 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں