جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

راولپنڈی، سود خوروں کی شادی شدہ خاتون سے متعدد بار زیادتی، کروڑوں روپے ہتھیائے اور پھر زہر دے کر مار ڈالا

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) گوجر خان کے علاقے میں ایک انتہائی افسوسناک اور لرزہ خیز واقعہ پیش آیا جہاں مبینہ طور پر سود خوروں نے ایک شادی شدہ خاتون کو مالی طور پر لوٹنے کے بعد زیادتی اور زہر دینے سے ہلاک کردیا۔تفصیلات کے مطابق، واقعہ تھانہ گوجر خان کے علاقے سٹی پیلس بابا رحیم شاہ میں پیش آیا، جہاں ایک مقامی جیولرز اور فنانس بینک کے ملازم نے اپنے ساتھی کے ہمراہ خاتون کو کروڑوں روپے مالیت کے زیورات اور رقم کے لین دین کے معاملے میں پھنسا کر بلیک میل کیا۔پولیس کے مطابق، خاتون کو بارہا زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور آخرکار اسے زہریلی گولیاں کھلا کر قتل کردیا گیا۔

اے ایس پی گوجر خان دانیال کاظمی کے مطابق، پولیس نے قتل اور زیادتی کے الزامات میں مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا ہے، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق، خاتون کے موبائل فون سے ملنے والی ویڈیوز میں کئی ہوش ربا انکشافات سامنے آئے ہیں جن میں اس نے جیولرز اور بینک ملازم پر سود کے لین دین اور بلیک میلنگ کے ذریعے استحصال کا الزام عائد کیا۔متاثرہ خاتون کے شوہر نے بتایا کہ ملزمان نے ان کی اہلیہ کو مختلف دھمکیاں دے کر زبردستی پیسے بٹورے، یہاں تک کہ وہ پرائز بانڈز اور نقدی دینے پر مجبور ہوگئی۔انہوں نے مزید کہا کہ جب ملزمان کو یقین ہوگیا کہ وہ خاتون کو مکمل طور پر قابو میں لے چکے ہیں تو انہوں نے اسے بار بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور سود و بھتے کے نام پر رقوم وصول کرتے رہے۔مدعی نے بیان دیا کہ وہ اور اس کے والد جب کاروبار کے سلسلے میں گھر سے باہر ہوتے تو ملزمان گھر آ جاتے یا اہلیہ کو باہر بلاتے تھے۔

ان کے مطابق، گھر میں گندم محفوظ رکھنے والی گولیاں موجود ہی نہیں تھیں، اس لیے واضح ہے کہ ملزمان نے زہریلی گولیاں خود پلائیں یا فراہم کیں۔مقتولہ کے نزع کے عالم میں ریکارڈ کیے گئے ویڈیو بیان میں بھی خاتون نے جیولرز اور دیگر افراد کو اپنی موت کا ذمہ دار ٹھہرایا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ویڈیوز اور دیگر شواہد کی بنیاد پر مقدمے کی تفتیش جاری ہے تاکہ قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…