پیر‬‮ ، 26 جنوری‬‮ 2026 

کام کا بوجھ کم کرنے کیلئے نرس نے 10 مریضوں کو غلط انجیکشن لگا کر موت کی نیند سلادیا

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جرمنی میں ایک پالی ایٹیو کیئر نرس کو 10 مریضوں کو قتل کرنے اور 27 مریضوں کے قتل کی کوشش کے جرم میں عدالت نے عمر قید کی سزا سنا دی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، استغاثہ نے عدالت کو بتایا کہ مذکورہ نرس نے اپنی رات کی ڈیوٹی کے دوران کام کا دباؤ کم کرنے کے لیے مریضوں کو سکون آور اور درد کم کرنے والی ادویات کے انتہائی زیادہ انجیکشن لگائے۔یہ واقعات دسمبر 2023 سے مئی 2024 کے درمیان مغربی جرمنی کے شہر ویورسیلن کے ایک اسپتال میں پیش آئے۔

تحقیقات سے انکشاف ہوا کہ مجرم نرس نے 2007 میں نرسنگ کی تعلیم مکمل کی تھی اور 2020 سے اسی اسپتال میں ملازم تھا۔ استغاثہ کے مطابق وہ ان مریضوں سے ناراضگی کا اظہار کرتا تھا جنہیں زیادہ توجہ درکار ہوتی تھی، اور اس میں یہ خطرناک خیال پیدا ہو گیا تھا کہ وہ مریضوں کی زندگی اور موت پر قابو رکھتا ہے۔عدالت میں بتایا گیا کہ وہ اپنی رات کی شفٹوں کو آسان بنانے کے لیے مریضوں کو اتنی زیادہ دوا دیتا تھا کہ وہ یا تو بے ہوش ہو جاتے یا پھر جاں بحق۔نرس کو 2024 میں گرفتار کیا گیا، جبکہ اسے عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا حق حاصل ہے۔جرمن حکام کے مطابق، اب بھی متعدد مشکوک اموات کی مزید تحقیقات جاری ہیں، اور کئی قبروں کی قبر کشائی کا عمل شروع کیا گیا ہے تاکہ ممکنہ دیگر متاثرین کی شناخت کی جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا (سوم)


مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…