کیلی فورنیا(نیوز ڈیسک) ایپل نے اپنے سمارٹ فون کے جدید ترین ماڈل آئی فون 6 پلس کے کیمرے میں مسائل سامنے آنے کے بعد اس خرابی کو مفت میں ٹھیک کرنے کا اعلان کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کمپنی کا کہنا ہے، ‘ہمیں پتہ چلا ہے کہ ستمبر 2014 سے جنوری 2015 کے درمیان فروخت گئے کچھ آئی فون 6 پلس کے کیمروں میں مسائل ہیں جس کی وجہ آپ کے فون سے لی گئی تصاویر دھندلی آ سکتی ہیں۔’ اس خرابی کو دور کرنے کے لیے ایپل نے اب ان فونوں کے کیمروں کی مفت تبدیلی کی پیشکش کی ہے۔ کمپنی فونز کے کیمرے کو بدلے گی یا نہیں، یہ معلومات فراہم کرنے کے لیے کمپنی نے ایک ویب پیج بھی شروع کیا ہے۔ کیمرے کی مفت تبدیلی کی سہولت فون خریدنے کی تاریخ سے تین سال بعد تک دستیاب ہو گی۔ اس وقت کی حد کے اندر فون کسی بھی ایپل سروس سینٹر میں لے جا کر کیمرہ بدلوایا جا سکے گا۔ تاہم ایپل نے شرط رکھی ہے کہ جس ملک میں فون خریدا گیا ہے، اس کی مرمت وہیں کی جا سکے گی۔ ایپل نے ساڑھے پانچ انچ کی سکرین والا آئی فون 6 پلس گذشتہ سال اکتوبر میں فروخت کے لیے پیش کیا تھا۔ اس فون میں 8 میگا پکسل کا کیمرہ لگایا گیا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں