نیویارک(نیوز ڈیسک)امریکی خلائی ادارے ناسا کے جہاز کیسینی نے اپنے مشن کے آخری مرحلے میں ہے، اس سلسلے میں خلائی جہاز نے سیارہ زحل کے چاند کی قریب سے لی ہوئی تصاویر بھیجی ہیں۔ ذرائع کا مطابق ناسا کی جانب روانہ کیے گئے خلائی جہاز کیسینی زحل کے 11سالہ دورے کے دوران چاند ’ڈائیونی‘ کی دھبے دار سطح سے 500کلومیٹر کے فاصلے سے گزرا اور اس کی بہت قریب سے تصاویر لیں۔ اس مشن کی تصاویر پر کام کرنے والی ٹیم کی سربراہ کیرولین پورکو کا کہنا ہے کہ وہ اس کی تصاویر دیکھ کر حیران رہ اور جذباتی ہوگئیں اور وہ جانتی ہیں کہ ڈائیونی اور اس کی سطح کی ایسی نادر تصاویر دیکھ کر باقی سب لوگ بھی جذباتی ہو جائیں گے اور خاص طور پر یہ جانتے ہوئے کہ زمین سے اتنی دور اس سیارے کی ایک طویل عرصے تک یہ آخری تصاویر ہیں۔