کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستانی ٹیکنالوجی ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ نے انکشاف کیا ہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے اپنے چند صارفین کی سروس میں مفت توسیع کی جارہی ہے جبکہ چند سے پیسے چارج کئے جارہے ہیں۔
بلاگر کے مطابق ایسے بہت سے کیسز سامنے آگئے ہیں جن میں کمپنی کی جانب سے خود بخود سروس کی معیادمیں اضافہ کردیا گیا لیکن دوسری جانب ایسے لوگ بھی بے تحاشہ تعداد میں موجود ہیں جن کا دعویٰ ہے کہ وہ کمپنی کو رقم ادا کررہے ہیں۔ تاہم پاکستانی بلاگر کی مشکل نیچے دئیے گئے کمنٹس میں صارفین نے حل کردی۔ان کمنٹس پر نظر ڈالی جائے تو بظاہر معلوم ہوتا ہے کہ ترقی پذیر ممالک میں رہنے والے صارفین سے پیسے چارج نہیں کئے جاتے جبکہ ترقی یافتہ ممالک میں صارفین کو ادائیگی کرنا پڑتی ہے۔ ایسے میں مغربی ممالک میں مقیم بہت سے شہریوں نے کریڈٹ کارڈ سے ادائیگی کے ثبوت بھی پیش کئے ہیں جن سے بظاہر یہ بات درست معلوم ہوتی ہے۔
واٹس ایپ نے چند صارفین کو خوش، چند کو دکھی کردیا، مگر کیسے؟
23
اگست 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں