دبئی (نیوزڈیسک)جنوبی کوریاکی معروف ٹیکنالوجی کمپنی سام سانگ ایسے مسلمان حضرات کے لیے جن کوقبلہ کی سمت کاتعین کرنے میں مشکلات کاسامناہوتاہے ان کے لیے ایک نیافونB360Eمتعارف کرایاہے۔کمپنی نے یہ فون متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں متعارف کرایا۔اس میں ایک قبلہ مینودیاگیاہے جس پرکلک کرکے صارف قبلہ معلوم کرسکتاہے ۔مینیوپرکلک کرنے سے فون صارف کوسیٹنگ میں لے جاتاہے اورصارف جس ملک میں بھی ہوتاہے اس کے حساب سے اس کوقبلہ کی سمت کاتعین کرکے دیتاہے اس کے علاوہ اس فون میں دیگراسلامی معلومات جیساکہ نمازوں کے اوقات،زکواة کی ادائیگی اورمسائل ،نمازوں کے لیے الارم سمیت بے شماراسلامی معلومات فراہم کی گئی ہیں اس فون کاوزن 75گرام جب کہ اس کاکیمرہ 3.1میگاپکسل پرمشتمل ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں