لندن (نیوز ڈیسک)ڈویلپرزکی جانب سے ایک موبائل ایپ متعارف کرائی گئی ہے جس کی قیمت صرف 3 پانڈ ہے اور اس کے ذریعے دنیا میں پرواز کرنے والے قریبا ہر طیارے کو ٹریک کیا جاسکتا ہے۔flightradar24کی بنیادی سروسز بالکل مفت ہیں لیکن صارفین قریبا 3 پانڈ ادا کرکے کسی بھی مخصوص طیارے یا ہیلی کاپٹر کی پرواز کے بارے میں نوٹیفکیشن بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق اس ایپ میں ملکہ برطانیہ کی ہیلی کاپٹر کا رجسٹریشن نمبر ڈال کر ایسے بخوبی ٹریک کیا جاسکتا ہے، اس کی لوکیشن اور رفتار بھی معلوم کی جاسکتی ہے۔ مزید یہ کہ نوٹیفکیشن سروس کے ذریعے ہر مرتبہ جب ملکہ کا ہیلی کاپٹر فضا میں بلند ہوتا ہے تو یہ صارف کو مطلع بھی کرسکتی ہے۔ دیگر جہازوں کا معاملہ بھی کچھ مختلف نہیں یعنی اگر آپ کو کسی بھی اہم شخصیت کے جہاز کا رجسٹریشن نمبر معلوم ہے تو پتہ لگایا جاسکتا ہے وہ کہاں موجود ہے اور کدھر جارہا ہے۔ایسے میں دہشت گردوں کے پاس راکٹ موجود ہو تو وہ ان ہیلی کاپٹر یا جہازوں کو باآسانی نشانہ بناسکتے ہیں۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد دنیا بھر کے سیکیورٹی حکام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور توقع ہے آنے والے دنوں میں flightradar24 سمیت اس طرح کی دیگر ویب سائٹس اور موبائل ایپس پر پابندی لگادی جائے گی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں