یاہونے منفرد ویڈیو کال ایپلی کیشن متعارف کرادی

2  اگست‬‮  2015

واشنگٹن(نیوزڈیسک )تصور کریں ایک ایسی ویڈیو کال کا جس کا آڈیو دیگر افراد سننے سے قاصر ہو۔یہی وہ ناقابل یقین اور منفرد فیچر ہے جو یاہو نے اپنی نئی میسجنگ ایپلی کیشن میں متعارف کرایا ہے۔معروف امریکی انٹرنیٹ فرم نے رواں ہفتے ایک نئی ایپلی کیشن لائیو ٹیکسٹ کے نام سے جاری کی ہے جس میں ویڈیو کالنگ کو ٹیکسٹنگ کی طرح پرائیویٹ بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔یاہو کا کہنا ہے کہ ویڈیو کال تحریری پیغامات کے مقابلے میں جذبات کے اظہار کا زیادہ بہتر ذریعہ ہے مگر ویڈیو فیچر میں آڈیو اس نجی بات چیت کو پبلک بنادیتی ہے۔تاہم لائیوٹیکسٹ میں آپ اپنے دوستوں کو ٹائپ کرکے پیغام دیں گے جبکہ ویڈیوز آواز کے بغیر ہوںگی۔واٹس ایپ، فیس بک میسنجر اور اسکائپ سمیت دیگر اپلیکشنز میں ویڈیو کالز کی سہولت موجود ہے تاہم یاہو نے ویڈیو کو خاموش کرکے کچھ نیا پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔یاہو کو توقع ہے وہ اپنی نئی میسجنگ ایپلی کیشن سے واٹس ایپ، اسنیپ چیٹ اور دیگر کو سخت ٹکر دے سکے گا۔یہ سروس آئی او ایس اور آنڈرائیڈ صارفین کے لیے پیش کردی گئی ہے۔تاہم ابھی اس بارے میں کچھ کہنا مشکل ہے کیونکہ اس کے صارفین کی تعداد دیگر ایپلی کیشن کے مقابلے میں کافی کم ہے



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…