اسٹاک ہوم (نیوزڈیسک )بجلی نہ ہو تو موبائل فون چارج کرنا بھی ایک مسئلہ بن جاتا ہے، لیکن اب موبائل فون چارج کر نے کے لیے بجلی نہیں، بلکہ پانی کی ضرورت ہوگی۔ سوئیڈن کی ایک کمپنی نے ایسا چارجر تیار کرلیا ہے، جو پانی کے ذریعے موبائل، کیمرہ اور دیگر الیکٹرانک آلات چارج کر سکتا ہے۔ پاور ٹریک نامی اس چارجر کے ذریعے فون چارج کرنے کے لیے صرف ایک چمچہ پانی کی ضرورت ہے، جسے اس چارجر میں ڈالتے ہی کیمیکل ری ایکشن کے ذریعے برقی توانائی پیدا ہونا شروع ہوجاتی ہے۔ اس چارجر کو لاس ویگاس میں جاری کنزیومر الیکٹرانک شو میں پیش کیا گیا ہے، جس کی قیمت ڈھائی سو ڈالر ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں