بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

اوباما کا تیز ترین کمپیوٹر کی تیاری کا حکم

datetime 31  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (نیوزڈیسک )امریکہ کے صدر براک اوباما نے سنہ 2025 تک دنیا کا تیز ترین کمپیوٹر تیار کرنے کے صدارتی حکم نامے پر دستخط کر دیے ہیں۔اس وقت دنیا کا تیز ترین کمپیوٹر چین میں ہے اور یہ امریکی کمپیوٹر اس سے 20 گنا زیادہ تیز ہوگا۔یہ سپر کمپیوٹر ایک سکینڈ میں ایک ایکسافلوپ یعنی ایک کوئنٹیلیئن کیلکولیشن (حساب کتاب) کرنے کا اہل ہوگا۔اس کمپیوٹر پر تحقیق اور اس کی تیاری کے لیے ایک نیا ادارہ نیشنل سٹریٹیجک کمپیوٹنگ انیشیئیٹو قائم کیا جائے گا۔امریکہ اس نئے سپر کمپیوٹر کو پیچیدہ سمیولیشنز کے ساتھ ساتھ سائنسی تحقیق اور قومی سلامتی کے منصوبوں میں استعمال کرنا چاہتا ہے۔یہ امید بھی ہے کہ یہ مشین موسم کی صحیح پیشنگوئی کے علاوہ ایکس رے کا تجزیہ کر کے کینسر کی تشخیص میں بھی مدد دے گا۔یونیورسٹی آف ایڈنبرا کے رچرڈ کینوے کا کہنا ہے کہ ان کے خیال میں ایسے سپر کمپیوٹر کی تیاری کا یہ درست وقت ہے اور یہ کمپیوٹر مریضوں کی انفرادی ضروریات کو مدِنظر رکھتے ہوئے ادویات کی تیاری میں مدد دے سکے گا۔امریکی حکومت نے انٹیل کو اس سپر کمپیوٹر کی صلاحیت کو بڑھانے میں چین کی مدد کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھااس وقت دنیا کے تیز ترین کمپیوٹر کا اعزاز چینی حکومت کے بنائے ہوئے طاقتور سپر کمپیوٹرتیان ہی 2 کے پاس ہے۔لائن پیک معیاری ٹیسٹ کے مطابق اس سپر کمپیوٹر کی رفتار 33.86 پیٹا فلاپ فی سیکنڈ ہے جو 33863 ٹریلین کیلکولیشن (حساب کتاب) فی سیکنڈ کرنے کا اہل ہے۔تیان ہی-2 چینی زبان میں کہکشاں کو کہتے ہیں۔ اس کمپیوٹر کو چین کی نیشنل یونیورسٹی آف ڈیفینس ٹیکنالوجی نے تیار کیا ہے، اور اسے ملک کے جنوب مشرقی صوبے گوانڈونگ کے شہر گوانگ ژو میں رکھا گیا ہے۔اس کا پروسیسر انٹیل کا بنایا ہوا ہے جب کہ یونیورسٹی نے اس کا سی پی یو(سنٹرل پروسیسنگ یونٹ) خود ڈیزائن کیا ہے۔رواں برس اپریل میں امریکی حکومت نے انٹیل کو اس سپر کمپیوٹر کی صلاحیت کو بڑھانے میں چین کی مدد کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔انٹل نے تیان ہی 2 کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں چپس برآمد کرنے کے لیے لائنس حاصل کرنے کی درخواست کی تھی تاہم امریکی محکم تجارت نے یہ کہہ کر اس درخواست کو مسترد کر دیا کہ انھیں تحفظات ہیں کہ اس کمپیوٹر کے ذریعے جوہری تحقیق کا کام کیا جاتا ہے۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…