منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

دمدار ستارے کی سطح اندازے سے کہیں زیادہ سخت

datetime 31  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوزڈیسک )یورپی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ پی 67 نامی دمدار ستارے پر اترنے والے خلائی روبوٹ فیلے کی بھیجی گئی تصاویر سے پتہ چلا ہے کہ اس ستارے کی سطح اندازوں سے زیادہ سخت ہے۔جرمن خلائی ادارے سے تعلق رکھنے والے ایک خلائی محقق کے مطابق خیال تھا کہ اس کی سطح نرم اور گرد والی ہوگی لیکن وہ چٹانوں، پتھروں، کنکروں اور اس قسم کی دیگر اشیا سے بھری ہوئی ہے۔سائنسدانوں کو امید ہے کہ فیلے نے اس سطح کی کھدائی کر کے جو نمونے نکالے ہیں ان کی مدد سے سیاروں اور زندگی کے ارتقا کے بارے میں نئی معلومات سامنے آ سکیں گی۔پی 67 پر اترنے والے خلائی روبوٹ فیلے کو اس کے مدر شپ روزیٹا نے گذشتہ برس نومبر میں روانہ کیا تھا۔روزیٹا کو اس ستارے پر پہنچنے میں 10 سال لگے اور یہ انسانی تاریخ میں پہلا موقع تھا جب کسی خلائی جہاز نے کسی ستارے کی سطح پر قدم رکھا۔پی 67 کے سورج کے قریب جانے کی وجہ سے فیلے میں ایک مرتبہ پھر اتنی توانائی آ گئی کہ وہ دوبارہ کام کر سکے فیلے کو ستارے پر برف اور پتھر کے تجزیے کے لیے بھیجا گیا تھا۔اس نے ستارے کی سطح پر اترنے کے بعد 60 گھنٹے کام کیا لیکن اس کے بعد اس کی شمسی توانائی والی بیٹری جاتی رہی اور وہ چپ ہو گیا۔تاہم چند ہفتے قبل پی 67 کے سورج کے قریب جانے کی وجہ سے فیلے میں ایک مرتبہ پھر اتنی توانائی آ گئی کہ وہ دوبارہ کام کرسکے۔دوبارہ جاگنے کے بعد فیلے نے اپنا یہ پیغام ٹویٹ بھی کیا تھا: ہیلو زمین! کیا تم مجھے سن سکتی ہو۔فیلے کا حجم ایک واشنگ مشین جتنا ہے اور یہ ستارے کی سطح کے ساتھ ٹکرانے کے بعد تقریبا ایک کلومیٹر اوپر اچھلا تھا۔



کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…