لندن(نیوزڈیسک)انٹرنیٹ پر سماجی روابط کی ویب سائٹ فیس بک نے اپنے صارفین کو دوستوں کی سالگرہ پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا پیغام ارسال کرنے کی زحمت سے بچا لیا ہے، کیونکہ اب آپ اپنے موبائل فون سے فیس بک ٹیکسٹ پیغام رسانی کے ذریعے صرف ایک بٹن دبا کر اپنے دوستوں کو سالگرہ کےموقع پر نیک خواہشات کا پیغام بھیج سکتے ہیں۔جی ہاں آپ نے بالکل صحیح سنا ہے، یعنی جہاں آپ کو اپنے دوست کی سالگرہ پر مبارکباد کا پیغام بھیجنا تھا، اب اس کے بجائے آپ جواب میں صرف ‘ایک’ کا ہندسہ دبائیں گے اور آپ کے دوست کو آپ کی طرف سے درست اسپیلنگ کے ساتھ آٹو میٹیک ‘ہیپی برتھ ڈے’ کا پیغام موصول ہو جائے گا۔روزنامہ گارڈین کے مطابق، فیس بک نے نا صرف اپنے صارفین کو تاریخیں یاد کرنے کی جھنجھٹ سے آزاد کردیا ہے، بلکہ اپنے صارفین کی طرف سے ان کے پیاروں کے نام نیک خواہشات ارسال کرنے کی ذمہ داری بھی اٹھا لی ہے، اور ساتھ ہی جدید ٹیکنو معاشرے کےسائبر مستقبل کی جانب ایک قدم اور آگے بڑھایا ہے، جہاں انسانی جذبات اور احساسات کو ایک روبوٹک بٹن دبانے سے محسوس کیا جا سکے گا۔یہ خصوصیت فیس بک پر پہلے سے موجود ایس ایم ایس نوٹیفیکشن کا حصہ ہے، جو اپنے صارفین کو ٹیکسٹ پیغامات کے ذریعے فیس بک پر فعال رکھتا ہے، اس خصوصیت کے ساتھ ڈیفالٹ موڈ کے ذریعے فیس بک آپ کو اس وقت ٹیکسٹ کرے گا،جب آپ کو فرینڈ ریکوئیسٹ موصول ہو گی، یا کوئی پیغام بھیجا جائے گا یا پھر آپ کے فیس بک اسٹیٹیس پر تبصرہ کیا جائے گا اور ٹائم لائن پر کچھ بھی پوسٹ کیا جائے گا۔سوشل نیٹ ورک فیس بک کی نئی خصوصیت اپنے صارفین کو یہ سہولت فراہم کرے گی، کہ وہ دوستوں کی سالگرہ کے ایس ایم ایس نوٹیفیکیشن کے ساتھ صرف ‘ایک’ دبا کر اپنے دوست کی ٹائم لائن پر آٹو میٹک ‘ہیپی برتھ ڈے’ کا پیغام ارسال کر سکتے ہیں، اس کا مطلب یہ ہے، کہ اب ناصرف ہم آٹو میٹک پیغامات وصول کریں گے، بلکہ ان کے آٹو میٹک جوابات بھی بھیج سکیں گے۔فیس بک ایس ایم ایس پیغامات کے ذریعے ہمارے جذبات کی ترجمانی ایک ہندسے کے طور پر کرئے گا، جبکہ ہم اپنے جذبات کا اظہار ‘ون’ یا ‘ایک’ کا ہندسہ دبا کر کریں گے اور فیس بک اس ‘ایک’ کے ہندسے یعنی ہماری سالگرہ کی مبارکباد کے پیغام کو آگے دوستوں تک بھیج دے گا۔فیس بک کے صارفین موبائل فون ٹیکسٹ پیغامات کو فعال بنانے کے لیے فیس بک کے صفحے پر اوپری دائیں جانب کلک کریں گے اور پھر سیٹنگ پر کلک کریں گے، جس کے بعد ‘موبائل’ پر کلک کرنا ہے اور یہاں اپنا موبائل فون نمبر درج کرنا ہے۔ پھر ملک اور موبائل فون سروس کا نام بتانا ہے، اس کے بعد اپنے فون نمبر سے 32665 پر فیس بک کو ‘ایف’ لکھ کر ایس ایم ایس کرنا ہے، جس کے بعد موبائل فون پر آٹو میٹک کنفرمیشن حاصل ہو جائے گی اور موبائل فون پر فیس بک ٹیکسٹ میسیجنگ کی سہولت فعال ہوجائے گی
فیس بک پر سالگرہ کی مبارکباد ‘ایک’ بٹن دبا کر بھیجیئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
دکانوں اور مارکیٹس کے نئے اوقات کار جاری، اب کتنے بجے بند ہوں گی؟
-
آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)
-
190 ملین پاؤنڈ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی سزا معطلی درخواست پر فیصلہ سنادیا
-
بہت جلد پٹرول قیمتوں میں کمی کا عندیہ
-
سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں دینے کا نوٹیفکیشن جاری
-
اطالوی وزیراعظم کا اپنی نازیبا تصویر پر ردعمل
-
وزیراعظم اپنا گھر پروگرام : قرض حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر
-
بجلی کے بھاری بلوں میں ریلیف! بجلی صارفین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
معروف اداکار کی سیاسی جماعت بازی لے گئی
-
اپریل میں بارشیں معمول سے زیادہ ریکارڈ، آئندہ 3ماہ کا موسمی آئوٹ لک بھی جاری
-
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی
-
ٹرمپ نے اپنی اور کابینہ ممبرز کی نیم برہنہ تصویر پوسٹ کردی
-
پیدائش سے 5 سال تک کے بچوں کو 3 ہزار روپے وظیفہ دینے کا فیصلہ
-
زلزلے کے جھٹکے ، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے



















































