جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے افراد میں 50فیصدفیس بک کے صارف ہیں

datetime 30  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (نیوزڈیسک)دنیا میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والی تقریبا نصف آبادی فیس بک استعمال کرتی ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کا کہنا ہے کہ ایسے صارفین جو کم سے کم ایک ماہ بعد فیس بک استعمال کرتے ہیں، اُن کی تعداد تقریبا ڈیڑھ ارب کے قریب ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ 50 فیصد آن لائن افراد مہینے میں ایک بار فیس بک ضرور استعمال کرتی ہے۔دنیا میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے افراد کی تعداد تقریباً تین ارب ہے۔فیس بک کا کہنا ہے کہ اُس کے 65 فیصد صارفین یومیہ بنیادوں پر فیس بک استعمال کرتے ہیں۔فیس بک کے صارفین کی تعداد میں اضافے سے کمپنی کی آمدن بھی بڑھ رہی ہے اور آمدن کا زیادہ تر حصہ موبائل ویب سائٹ پر دیے گئے اشتہارات سے حاصل ہوتا ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ امریکہ میں سمارٹ فون استعمال کرنے والے افراد ہر پانچ میں سے ایک منٹ فیس بک پر گزارتے ہیں۔
فیس بک کی آمدن میں اضافے کے باوجود سٹاک مارکیٹ میں فیس بک کے شیئر تین فیصد کم ہوا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کپمنی کے اخراجات میں اضافے کی وجہ سے شئیر کی قیمت کم ہوئی ہے۔ فیس بک کے مطابق 30 جون کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں کپمنی کے اخراجات میں 82 فیصد اضافہ ہوا ہے۔کمپنی کے سربراہ مارک زیکربرگ کا کہنا ہے کہ ’اخراجات میں اضافہ کمپنی کی نئے منصوبوں، ٹیکساس میں ڈیٹا سنٹر کے قیام کی وجہ سے ہوا تاکہ نیٹ ورک پر دباؤ کم ہو۔‘
فیس بک کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل میں ویب سائٹ پر تھری ڈی مواد بھی متعارف کروانے کا ارداہ رکھتا ہے



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…