اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آپ نے ماضی میں فلپ ہونے والے موبائل فون تو استعمال کئے ہوں گے لیکن سمارٹ فونز کے آنے کے بعد یہ فون دنیا بھر کی مارکیٹوں سے غائب ہونا شروع ہوئے اور ایک دورآیا کہ آپ کو یہ فون کہیں کہیں نظر آنے لگے۔تاہم اب موبائل کی دنیا کی ایک بڑی کمپنی LGنے اعلان کیا ہے کہ وہ فلپ والے اینڈرائیڈ فون جاری کرچکاہے۔Time.comکے مطابق کمپنی نے پیر کے روز یہ فون متعارف کروا دیا ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ فون استعمال میں بہت زیادہ آسان ،لمبی بیٹری، جدید اور اس کی قیمت بھی کم ہے۔یہ فون جنوبی کوریا میں 171ڈالر(17ہزار روپے) میں فروخت کیا جائے گا۔