ٹیکساس(نیوز ڈیسک) دنیا بھرمیں انٹر نیٹ استعمال کرنے والے آدھے افراد سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے صارف ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کی انتظامیہ کے مطابق دنیا بھر میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے افراد کی تعداد تقریباً 3 ارب ہے جن میں ڈیڑھ ارب فیس بک کے صارف ہیں، فیس بک سے استفادہ حاصل کرنے والے 65 فیصد افراد یومیہ بنیادوں پر فیس بک استعمال کرتے ہیں جب کہ 35 فیصد افراد ہر ماہ کم از کم ایک مرتبہ اس ویب سائیٹ کو ضرور استعمال کرتے ہیں۔ صرف امریکا میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والے افراد ہر 5 میں سے ایک منٹ فیس بک پر گزارتے ہیں۔فیس بک کی آمدنی کا زیادہ تر حصہ ویب سائٹ پر دیے گئے اشتہارات سے حاصل ہوتا ہے، اس کے صارفین کی تعداد میں اضافے سے کمپنی کی آمدنی بھی بڑھ رہی ہے تاہم آمدنی کے مقابلے میں اخراجات میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ نیٹ ورک پر دباو¿ کم کرنے کے لئے امریکا میں جدید ترین ڈیٹا سینٹر کے قیام کا منصوبہ ہے، اس کے علاوہ انتظامیہ مستقبل میں اپنی ویب سائٹ پر تھری ڈی مواد بھی متعارف کروانے کا ارداہ رکھتی ہے