اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

واٹس اپ کی پاکستانی صارفین کیلئے خوشخبری

datetime 30  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک) واٹس اپ نے انڈرائڈ صارفین کے لیے 5 جدید فیچرز متعارف کرانے کے بعد ایک اور قدم آگے بڑھتے ہوئے اردو سروس متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس سے ان لاکھوں صارفین کو رابطے میں مزید سہولت ملے گی جو صرف اردو ہی جانتے ہیں۔واٹس ایپ کے ٹرانسلیشن ایڈمنسٹریٹر احسان سعید نے میڈیا کو بتایا کہ اردو ترجمے کے عمل کا آغاز 3 سال قبل کردیا گیا تھا تاہم حتمی عمل کو مکمل کرنے کے لئے 3 ماہ کا عرصہ لگا جبکہ اس پورے عمل کورضا کارانہ خدمات پیش کرنے والے ماہرین کی مدد سے پورا کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 3 ماہ کے عرصے کے دوران 753 اسٹرنگز اور 2089 ماڈریٹ اسٹرنگز کا ترجمہ کیا گیا اور اس طرح اردو کو ان 18 زبانوں میں شامل کردیا گیا ہے جن کا واٹس ایپ اب تک مکمل طور پر ترجمہ کر چکا ہے۔احسان سعید کا کہنا تھا کہ اگرچہ اب بھی لوگ اردو میں رابطہ کرتے ہیں جس کے لیے وہ اردو کی بورڈ کا استعمال کرتے ہیں تاہم اس نئی کوشش سے یوزرز کے لیے واٹس ایپ اردو میں دستیاب ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں رہنے والے یوزرز کا ایک بڑاحصہ موبائل انٹرنیٹ پر اردو کو فوقیت دیتا ہے اس لیے یہ ان کی ضرورت تھی جبکہ یہ ان لوگوں کے لیے بھی اہم ہے جو خود کو قومی زبان سے جوڑے رکھنا چاہتے ہیں۔واٹس ایپ کے مطابق اس ورژن کا سب سے اہم اور دلچسپ پہلو یہ ہے کہ اس پورے پراجیکٹ کے دوران کام کرنے والی ٹیم نے اپنی بھرپور توانائیاں رضاکارانہ طور پر اور اردو سے محبت میں انجام دیں



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…