اسلام آباد(نیوزڈیسک )معروف ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے دعوی کیا ہے کہ انٹرنیٹ ایکسپلورر کی جگہ اس کا نیا برازر رفتار کے لحاظ سے حریف برازرز سے زیادہ بہتر ہے۔مائیکرو سافٹ ایج نامی اس برازر نے گوگل کروم اور ایپل سفاری برازرز کو مختلف ٹیسٹوں میں رفتار کے حوالے سے شکست دی۔مائیکروسافٹ بلاگ کے مطابق ایج نامی یہ برازر 112 فیصد تیز ہے جبکہ رفتار کے تین مختلف ٹیسٹوں میں یہ بات سامنے آئی کہ گوگل کروم سے 11 سے 37 فیصد تیز ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران کروم نے انٹرنیٹ ایکسپلورر سے دنیا کے مقبول ترین برازر کا اعزاز چھین لیا تھا جس کی وجہ اس کی بہترین انٹرنیٹ رفتار تھی۔صارفین کو مائیکروسافٹ ایج استعمال کرنے کا موقع 29 جولائی کے بعد ملے گا جب ونڈوز 10 متعارف کرا دی جائے گی۔اس برازر کی ایک خاص چیز اس کا ورچوئل اسسٹنٹ کورٹانا ہے جبکہ چند دیگر فیچرز بھی مائیکروسافٹ کی جانب سے مخالف برازرز کو شکست دینے کے لیے متعارف کرائے جارہے ہیں۔