اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

موبائل فون اب موم بتی سے چارج کریں

datetime 20  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک)پاکستان میں لوڈشیڈنگ کا عفریت سر چڑھ کر بول رہا ہے جس کی وجہ سے اکثر موبائل فونز کی چارجنگ ختم ہو جاتی ہے اور شام کے اوقات میں چارجنگ لائٹس اور موم بتیوں سے تاریکی دور کی جاتی ہے لیکن اب انہی موم بتیوں سے موبائل فونز بھی چارج کیا جاسکتا ہے۔ماہرین نے ایک ایسا تھرمو الیکٹرک جنریٹر بنایا ہے جو بلیک آو¿ٹ کی صورت میں موم بتی سے ڈھائی واٹ بجلی پیدا کرتا ہے، جو ایک موبائل فون کو چارج کرنے کے لیے کافی ہے جب کہ اس سے چھوٹے کیمروں کو بھی بجلی دی جاسکتی ہے۔ برتن نما آلے کے پیندے میں تھرمو الیکٹرک جنریٹر نصب ہے۔ اس میں پانی بھرکرنیچے موم بتی جلائی جاتی ہے اور 6 گھنٹوں میں یہ 2 آئی فونز چارج کرسکتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ منصوبے کی تکمیل میں ابھی کچھ وقت لگے گا لیکن موم بتی چارجر گھر کے اندر رہتے ہوئے حرارت سے بجلی بناتا ہے اور مستقبل بنیادوں پر ہموار چارج فراہم کرتا ہے۔ کمپنی اس کے لیے ایک خاص موم بتی خود فراہم کرتی ہے اور جلد ہی تمام اقسام کی موم بتی سے اسے چارج کرنا ممکن ہوگا۔ اس نظام کی قیمت 41 ڈالر یعنی 4100 پاکستانی روپے کے برابر ہے۔
آرام دہ کرسی سے فون چارجنگ
دوسری جانب یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے طالبعلموں نے ایک ایسی آرام دہ کرسی بنائی ہے جو دائیں بائیں ڈولتی ہے اور اسی حرکت سے توانائی پیدا کرتی ہے، اس کرسی سے موبائل فون بھی چارج کیے جاسکتے ہیں۔ وولٹا نامی اس کرسی کے نیچے ایک پنڈولم ہے جو ایک یوایس بی پورٹ کے ذریعے موبائل فون چارج کرتی ہے۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…