کیلیفورنیا(نیوزڈیسک) اس وقت اسمارٹ فونز کے لیے سیکڑوں ہزاروں ایپس موجود ہیں جو دوا کے وقت کو یاد دلانے، ورزش کرنے کا وقت بتانے اور کھانے کی ترغیب دیتی ہیں لیکن کیلیفورنیا میں قائم ایک جاپانی کمپنی نے ایک آلہ تیار کیا ہے جو پیٹ کی حرکات پر نظر رکھتے ہوئے 10 منٹ قبل آگاہ کرتا ہے کہ آپ کو بیت الخلا جانا چاہیے۔جاپانی کمپنی کی جانب تیار کیے گئے اس چھوٹے صابن نما آلے کو ناف کے نیچے نصب کرنا ہوگا جو اسمارٹ فون پر ایک ایپ پر سگنل دے گا کہ کب آپ کو بیت الخلا کی ضرورت پیش آسکتی ہے، یہ آلہ آپ کے معدے کے روزمرہ معاملات اور پیٹ کی حرکات کو مدِنظر رکھتے ہوئے پیشگوئی کرتا ہے جب کہ یہ آلہ ان لوگوں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں جن کا معدہ بے وقت عمل دکھاتا ہے اور انہیں رفع حاجت کے لیے فوری دوڑنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ڈی فری نامی آلہ اس لیے پیشگی خبر دیتا ہے تاکہ آپ رفع حاجت کے لیے کوئی ٹوائلٹ تلاش کرسکیں یہ بوڑھے اور بیمار افراد کے لیے بھی بہت مثر ہے اور خصوصا ان معذور افراد کے لیے بھی جو دیکھ بھال کرنے والوں کے محتاج ہوتے ہیں۔اس آلے کی قیمت 200 ڈالر ( 20 ہزار پاکستانی روپے) ہے اور اسے کراڈ فنڈنگ سے ملنے والی رقم کے بعد ہی فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ کمپنی کے مطابق اس کی قیمت 50 ڈالر تک لانے کی کوشش کی جائے گی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں