بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

حضرت انسان آج نئی تاریخ رقم کرے گا

datetime 15  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سائنس کی دنیا میں آج ایک نئی تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے اور ایک دہائی بعد حضرت انسان نظام شمسی کے آخری سیارے پلوٹو کی حقیقت جاننے کے قریب پہنچ چکا ہے۔اب بس کچھ ہی گھنٹوں کا انتظار ہے جس کے بعد پلوٹو کے بارے میں انتہائی اہم اور مفید معلومات زمین پر پہنچ جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق پلوٹو کی جانب بڑھتے ہوئے ناسا کے خلائی جہاز نیو ہورائزنز نے کل تازہ تصویریں بھیجی تھیں لیکن یہ ان تصاویروں کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں ہیں جو وہ آج بھیجے گا۔ انسان ماسوائے پلوٹو کے نظام شمسی کے تمام سیاروں کا دورہ کر چکا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ابھی تک اس پراسرار آسمانی دنیا کا محض گمان ہی کیا جا سکتا تھا لیکن اب وہ وقت دور نہیں جب ناسا کا خلائی جہاز انتہائی قریب سے لی گئی تصاویر بھیجے گا جس کے ذریعے تقریبا ایک دہائی بعد انسان پلوٹو کے بارے میں انتہائی اہم اور مفید معلومات جان سکے گا۔ پلوٹو پہلی بار 1930میں ایک چھوٹے سے نقطے کی طرح دریافت ہوا اور ابتدائی طور پر اس کی دھندلی تصاویر حاصل کی گئیں اور اب توقع کی جا رہی ہے کہ نیوہورائزنز اس کی کئی دلچسپ اور انوکھی تفصیلات سامنے لائے گا۔ ناسا کے خلائی جہاز نے 2006میں اپنی پرواز شروع کی اور پانچ ارب کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے یہ نظام شمسی کے دور دراز حصے میں جا پہنچا ہے۔ ناسا کے خلائی جہاز سے ریڈیو سگنلز کو زمین تک سفر طے کرنے میں ساڑھے چار گھنٹے لگیں گے لیکن جب یہ تصویریں اور ڈیٹا انسان کی رسائی میں آئیں گی تو ایک نئی تاریخ رقم ہو جائے گی۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…