نیویارک (نیوز ڈیسک)بجلی ہو یا نہ ہو اب مو بائل فون چارج کر نا ناممکن نہیں۔کیونکہ امریکا میں ایک ایسا جدید چولھا تیار کر لیا گیا ہے جس کی جلتی آگ پر کھانا پکانے کے ساتھ ساتھ مو بائل فون بھی چارج کیا جا سکتا ہے۔انسانی ہاتھ کے بر ابر سائز کے حامل اس چولھے کو جلانے کیلئے گیس استعما ل کی جاتی ہے جس کے ساتھ ایک ایسی ڈیوائس نصب کی گئی ہے جو جدید ٹیکنالوجی کے تحت آگ سے نکلنے والی تپش کو برقی توانائی میں تبدیل کرتی ہے۔ اسی دوران ا س ڈیوائس کے ساتھ مو بائل فون یا آئی پیڈ کو منسلک کر کے چارج کیا جاتا ہے جوکہ اس میں جلنے والی آگ کے ساتھ برقی توانائی پیدا کرتاہے۔