اسلام آباد سے امریکی شہری کو نکال دیا گیا ،جانتے ہیں وجہ کیا بنی؟
اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد کے نیوائیرپورٹ سے امریکی شہری کو ڈی پورٹ کردیاگیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آبادائیرپورٹ سے امریکی شہری کو ڈی پورٹ کردیاگیا،ذرائع کے مطابق امریکی شہری جیوانی کاسترو کے پاس زائدالمعیادویزاتھا،امریکی شہری جیوانی کاسترو براستہ چین اسلام آباد پہنچا،ایئرپورٹ انتظامیہ نے امریکی شہری کو ڈی پورٹ کردیا۔