بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

کہانیاں مت سنائیں، ایسے نہیں چلے گا،کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی میں سپریم کورٹ کا بڑا حکم، کراچی سرکلر ریلوے بحال چاہیے، راستے میں جو آئے سب توڑ دیں

datetime 6  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سپریم کورٹ نے کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کے کیس میں کمشنر کراچی کو ہدایت کی ہے کہ ریلوے کی زمین پر بنے پلازے ایک ہفتے میں گرائیں۔ جمعرات کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سرکلر ریلوے اور لوکل ٹرین کی بحالی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں سیکرٹری ریلوے،کمشنر کراچی، میئر کراچی اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے آغاز پر عدالت میں ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے پانچ ستمبر 2019 کا آرڈر پڑھ کر سنایا جس کے بعد چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ سرکلر اور لوکل ٹرین کی بحالی سے متعلق حکم پر عمل درآمد ہوا کے نہیں؟ اس پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے بتایا کہ عدالت نے ایک ماہ میں سرکلر اور لوکل ٹرین بحال کرنے کا حکم دیا تھا، یہ پراجیکٹ اب سی پیک میں شامل ہوچکا ہے، فریم ورک مکمل کرکے وفاقی حکومت کو تین بار بھیج چکے ہیں، ہم فریم ورک ڈائریکٹ چائنہ کو نہیں بھیج سکتے ہیں۔ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ سرکلر ریلوے کے 24 گیٹ ہیں اگر وہ کھولتے ہیں تو پورے شہر کا ٹریفک جام ہو جائے گا، سرکلر ریلوے سے صرف 15 سے 17 ہزار لوگ ہی سفر کرتے تھے۔ایڈووکیٹ جنرل کے دلائل پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ پورا شہر سرکلر ریلوے سے سفر کرتا تھا، یہ موٹر سائیکل، یہ پرانی بسیں نہیں تھیں۔اس موقع پر سیکرٹری ریلوے نے عدالت کو بتایا کہ ہم تاخیر نہیں کررہے جو ذمہ داری ہے پوری کررہے ہیں، ہم نے تو آزمائشی طور پر بھی سرکلر ریل چلانے کی پیشکش کی تھی۔اس پر چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دییکہ حکومت چاہتی ہی نہیں کہ سرکلر ریلوے چلے، ہمارے پاس اب توہین عدالت کی کارروائی کا راستہ رہ گیا ہے بس، ابھی وزیراعلیٰ سندھ، میئر کراچی، کمشنر کراچی اور سیکریٹری ریلوے کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہیں۔عدالت نے سیکریٹری ریلوے کو آدھے گھنٹے میں ایکنک کے فیصلے کی کاپی لانے کی ہدایت کی۔

چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ چلیں میرے ساتھ، میں بتاتا ہوں کیسے کام ہوتا ہے، آپ لوگ ذمہ داری پوری نہیں کرنا چاہتے، آپ لوگ صرف اپنا سیاسی ایجنڈا، سیاسی مصلحت کی وجہ سے یہ کام نہیں کررہے۔اس موقع پر بیرسٹر فیصل صدیقی نے کہاکہ امیروں کی عمارتیں نہیں گرائی گئی ہیں، صرف غریبوں کو بے گھر کردیا، 6500 لوگوں کو بے گھر کردیا گیا، بڑے بڑے پلازے نہیں گرائے جارہے، اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ نہیں گرائیں گے، ان کا مفاد ہی اس میں ہے، جائیں ابھی جا کر بلڈوز کردیں، سب غیر قانونی عمارتیں، ریلوے لینڈ پر بڑی بڑی عمارتین بن گئی ہیں، جاکر گرائیں،ایک ہفتے میں گرائیں،ہم حکم دیں گے، عدالت کے ریمارکس پر کمشنر کراچی نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ نے حکم امتناع دے رکھے ہیں،

اس پر عدالت نے کمشنر سے مکالمہ کیا کہ آپ جاکر گرائیں، کہیں سپریم کورٹ کا آرڈر ہے۔چیف جسٹس نے سیکریٹری ریلوے کی سخت سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سامنے بابو کی طرح بات نہ کریں، کہانیاں مت سنائیں، ایسے نہیں چلے گا، صرف یہ بتائیں کیوں نہیں چلی سرکلر ریلوے۔عدالت کے استفسار پر سیکریٹری ریلوے نے بتایا کہ سندھ حکومت رکاوٹ ہے، اس پر عدالت نے پوچھا کہ کیا سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے؟ سیکریٹری نے بتایا کہ معاہدے کے مطابق اب سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے، اس پر کمشنر کراچی نے کہاکہ ہمارے پاس کچھ نہیں، جو بھی ہے ریلوے کے پاس ہے۔جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ ایک دوسرے پر الزام لگائیں تو کچھ نہیں ہوگا۔عدالت نے ایکنک کی جانب سے سرکلر ریل سندھ حکومت کو دینے سے متعلق کاپی طلب کرلی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…