خواجہ آصف کو قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مقرر کر دیاگیا
لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن ) نے خواجہ محمد آصف کو قومی اسمبلی میں پارٹی کا پارلیمانی لیڈر مقرر کر دیا ۔ مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے پارٹی کے صدر شہباز شریف کی منظوری کے بعد باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔