جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

اڈیالہ جیل سے خطوط لکھ کر منتیں کی جارہی ہیں مجھے بچالو: مریم نواز کا طنز

datetime 19  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نارووال (این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عمران خان کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بری خبریں صرف اڈیالہ جیل سے آرہی ہیں، اڈیالہ جیل سے خط آرہے ہیں کہ خدا کا واسطہ مجھے نکالو،نواز شریف نے پاکستان کو مشکلات سے باہر نکال دیا، اپنی کارکردگی کے ساتھ عوام کے سامنے کھڑی ہوں۔

مختلف شاہراہوں کی تعمیر کے منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے پاکستان کو مشکلات سے باہر نکال دیا، نواز شریف نے 12ماہ میں پاکستان کومشکل سے نکال دیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اپنی کارکردگی کے ساتھ عوام کے سامنے کھڑی ہوں، میں نے اپنی کارکردگی بتانے کے لیے 5 سال کا انتظار نہیں کیا۔مریم نواز نے سوال کیا کہ کیا مریم نواز کی کارکردگی سے خوش ہو؟ مزید کہنا تھا کہ آج ہر جگہ سے اچھی خبریں آرہی ہیں، دن رات پنجاب کے عوام کی خدمت کررہے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے، اللہ تعالیٰ کے نظام میں ناانصافی نہیں ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ ہر طرف سے اچھی خبریں آ رہی ہیں، بری خبریں صرف اڈیالہ جیل سے آ رہی ہیں، اڈیالہ جیل سے خط آرہے ہیں کہ خدا کا واسطہ مجھے نکالو۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ کے دہانے پر پہنچایا، پی ٹی آئی حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ کے دہانے پر پہنچایا، پی ٹی آئی کے دور حکومت میں دہشت گردی واپس آئی۔انہوں نے کہا کہ مخالفین تو ملک کیڈیفالٹ ہونے کا انتظار کر رہے تھے، مخالفین مشکلات کھڑی کرکے گئے تھے کہ مسلم لیگ (ن) آئے تو سنبھال نہ سکے۔مریم نواز نے دعویٰ کیا کہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے، ہم دن رات پنجاب کے عوام کی خدمت کر رہے ہیں، ہم نے مڈل مین کو نکال کر کسانوں کو قرضے دیے۔انہوںنے کہاکہ ہم کسانوں کے لیے مشینری بھی لے کر آ رہے ہیں، ہم نے ایک سال میں کسانوں کو 10 ہزار ٹریکٹر دئیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…