پشاور(این این آئی) خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں آج سے گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو بارش/برفباری کے باعث ناخوشگوار واقعے سے پیشگی نمٹنے کے لیے مراسلہ جاری کر دیا ۔
پی ڈی ایم اے کے جاری کردہ مراسلہ کے مطابق 19 فروری سے خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع سمیت چترال، دیر، سوات پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، کرک اور کوہاٹ میں گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اور برفباری کا 20 فروری تک جاری رہنے کا امکان ہے اس دوران کسی بھی ضلع میں نا خوشگوار واقعات سے نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔