جمعرات‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2025 

محکمہ موسمیات کی تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

datetime 19  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، لاہور(این این آئی) مغربی ہواؤں کا سلسلہ پاکستان کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگیا، محکمہ موسمیات نے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔مری اور گلیات سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری ہونے کی توقع ہے، برفباری کے اثرات پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی پہنچیں گے، سرگودھا، میانوالی، بھکر، خوشاب، حافظ آباد، گوجرانوالہ، لاہور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، فیصل آباد، شیخوپورہ، نارووال اور سیالکوٹ میں بھی بارش کی پیش گوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان، ڈیرہ غازی خان، لیہ، مظفر گڑھ، خانیوال، ساہیوال ، پاکپتن، اوکاڑہ اور بہاولنگر میں بھی ہلکی بارش ہو سکتی ہے، بارش کے ساتھ ساتھ پہاڑی علاقوں میں برفباری بھی متوقع ہے۔اس کے علاوہ سندھ میں موسم خشک اور جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، بلوچستان میں کوئٹہ، زیارت، قلات اور بارکھان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔پشاور کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، چترال، سوات ، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، تورغز مانسہرہ، مالا کنڈ، ایبٹ آباد ، صوابی ،مردان، نوشہرہ، چارسدہ ،پشاور ،کوہاٹ اور ہنگو میں بعض مقامات پر تیز ہواوں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…