اسلام آباد, اسلامک یونیورسٹی کی4 کینٹین سیل کردی گئیں
اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں غیرمعیاری کھانافراہم کرنےپراسلامک یونیورسٹی کی4 کینٹین سیل کردی گئیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرعبدالستارعیسانی نےطلبا کی شکایات پرکینٹینوں پرچھاپامارا تھا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے مطابق 2 گرلز اور2 بوائز کینٹین سیل کردی گئیں، کینٹین میں زائدالمعیاداشیااورخراب سبزیاں استعمال کی جارہی تھیں، صفائی کےناقص انتظامات پرایک کینٹین پر50ہزارروپےجرمانہ عائدکیاگیا ہے