اسلام آباد(نیوزڈیسک) مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی طارق فضل چوہدری کے بھانجے کی اسلام آباد بلدیاتی انتخابات میں شکست کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے نتائج کے آںے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے اب مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی طارق فضل چوہدری کے بھانجے کو شکست ہو جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ طارق فضل چوہدری کے بھانجے یونین کونسل 33 سے انتخاب لڑ رہے ہیں۔