پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

اسلام آبادمیں تحریک انصاف نے ن لیگ کی کشتی کوڈبودیا،بڑے بڑے برج الٹ ڈالے

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )اسلام آبادمیں تحریک انصاف نے ن لیگ کی کشتی کوڈبودیا،بڑے بڑے برج الٹ ڈالے ۔اسلام آبادمیں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے غیرحتمی اورغیرسرکاری نتائج آنے کاسلسلہ جاری ہے ۔ابتدائی غیرسرکاری اورغیرحتمی نتائج کے مطابق اسلام آباد کی 550 نشستوں میں سے43 نشستوں کے نتائج موصول ہو گئے ہیں جن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے 30 ،ن لیگ نے 8،پیپلز پارٹی 1اور 4 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں ۔ انتخاب کے دوران 300جنرل کونسلز کی نشستوں سے5 امید وار بلا مقابلہ کامیاب ہوئے ہیں۔10یونین کونسلوں میں سے 10اقلیتی امید وار بلا مقابلہ منتخب ہو ئے جبکہ 13اقلیتی نشتوں پرکسی بھی جماعت یاکسی بھی شہری نے ذاتی طورپرحصہ نہیں لیاہے جس کی وجہ سے یہ نشتیں خالی قراردی گئی ہیں ۔ اسلام آباد میں 550 نشستوں پر دو ہزار 396 امیدواروں نے حصہ لیا۔ یونین کونسلز چیئر مین کے لئے 255 جنرل نشستوں پر ایک ہزار 210، خواتین کی نشستوں پر351 ، کسان اور مزدوروں کی نشستوں پر 248 امیدوار میدان میں ہیں۔ نوجوانوں کی نشستوں پر 230 اور اقلیتی نشستوں پر 102 امیدوار معرکے میں شامل ہیں۔112 انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز پر پاک فوج اور پولیس کو تعینات کیا گیا۔ خواتین کے پولنگ سٹیشنز پر ایک ہزار خواتین سیکیورٹی اہلکار بھی تعینات کی گئیں۔ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کی وجہ سے پولنگ کا انعقاد انتہائی پر سکون ماحول میں ہوا تاہم ٹرن آوٹ فیصد رہا۔ان انتخابات میں سینیٹرسید ظفرعلی شاہ ،وزیرمملکت طارق فضل چوہدری کے قریبی عزیزسمیت کئی بڑے بڑے سیاستدان اوران کے رشتہ دارہارگئے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…