پیر‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2026 

مون سون بارشیں؛ مختلف شہروں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ، دریاں میں سیلاب کی وارننگ

datetime 17  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی)محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے متعدد شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی، لاہور، گجرانوالہ اور سیالکوٹ میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے، جبکہ بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے آنے والی نم آلود ہوائیں ملک کے وسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں۔اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور بالائی پنجاب میں تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق دریائے راوی اور دریائے چناب میں آئندہ دنوں کے دوران کم درجے کے سیلاب کا امکان ہے، جبکہ راوی اور چناب سے منسلک برساتی نالوں میں 21 اگست تک کم سے درمیانے درجے کے سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

دریائے سندھ میں کالاباغ، چشمہ، تونسہ اور گڈو کے مقامات پر کم درجے کا سیلاب برقرار ہے۔ڈیموں کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے بتایا کہ تربیلا ڈیم پانی کی آخری حد تک پہنچ کر مکمل طور پر بھر گیا ہے، جبکہ منگلا ڈیم 69 فیصد تک بھر چکا ہے۔دریائے جہلم میں بھی منگلا کے مقام پر آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران کم درجے کے سیلاب کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں کو ممکنہ اربن فلڈنگ اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…