پیر‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2026 

حج کوٹہ سعودی عرب نے بڑی اجازت دے دی

datetime 13  اگست‬‮  2026 |

ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے پاکستانی نژاد کارڈ (پی او سی)رکھنے والے افراد کو پاکستان کے حج کوٹے میں شامل کرنے کی اجازت دے دی۔

ذرائع کے مطابق پی او سی ہولڈرز پاکستان کے مختص حج کوٹے کے تحت رواں سال حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے، پی او سی ہولڈرز کے لیے پاکستان کے مجموعی حج کوٹے کا صرف ایک فیصد مختص ہو گا۔ذرائع کے مطابق رواں سال 1 ہزار 792 پاکستانی پی او سی کارڈ ہولڈرز پہلی مرتبہ پاکستانی حج کوٹے کے تحت حج کرسکیں گے، پی او سی رکھنے والے افراد سرکاری اور نجی دونوں حج اسکیموں سے استفادہ کر سکیں گے۔ذرائع کے مطابق پاکستانی شہریت اور پاسپورٹ ترک کر کے بیرونِ ملک مقیم افراد کو پہلی مرتبہ پاکستانی حج کوٹے کے تحت حج کی یہ سہولت دی گئی ہے،

تاہم سعودی ویزے کے اجرا میں کسی قانونی یا انتظامی رکاوٹ نہ ہونے کی شرط عائد کی گئی ہے۔وزارتِ مذہبی امور پی او سی ہولڈرز کے لیے نئی شرائط اپنی ویب سائٹ پر جاری کرے گی، پاکستانی کارڈ رکھنے والے پاکستانی نژاد افراد کی حج درخواستوں میں سعودی وزارتِ حج کی مقرر کردہ شرائط بھی شامل کی جائیں گی۔پی او سی ہولڈرز سے مراد ایسے غیر ملکی شہری ہیں جو پاکستانی نژاد ہوں یا ماضی میں پاکستانی شہریت رکھتے رہے ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…