پیر‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2026 

رخصتی گھر سے کریں گے، والد نے پسند کی شادی کرنے والی بیٹی کو گھر لے جا کر مار دیا

datetime 13  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) خانیوال کے علاقے چک نمبر 170 دس آر میں پسند کی شادی کرنے والی ایک نومولود دلہن کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کر دیا گیا۔

مقتولہ کی شادی کو صرف تین روز گزرے تھے۔اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ اقرا نے تین روز قبل اپنی پسند سے شادی کی تھی۔ الزام ہے کہ لڑکی کے والد فلک شیر نے اپنے دو بیٹوں اور ایک اور بیٹے کے ساتھ مل کر اسے گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیا۔پولیس نے واقعے کے بعد کارروائی کرتے ہوئے مقتولہ کے والد فلک شیر کو گرفتار کرلیا، جبکہ مقتولہ کے شوہر کی مدعیت میں لڑکی کے والد اور اس کے تین بیٹوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کا والد اسے سسرال سے یہ کہہ کر اپنے گھر لے کر آیا تھا کہ بیٹی کی رخصتی گھر سے کی جائے گی، تاہم گھر پہنچنے کے بعد مبینہ طور پر اسے پھندا ڈال کر قتل کردیا گیا۔واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور پولیس کی جانب سے مقدمے میں نامزد دیگر افراد کے کردار کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…