پیر‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2026 

پاکستان تحریک انصاف کا آزاد کشمیر کے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان

datetime 3  جولائی  2026 |

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نے آزاد جموں و کشمیر میں انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔

پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق پی ٹی آئی نے آزاد جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے انتخابات میں حصہ نہیں لینے کا فیصلہ کیا اور باقاعدہ علان کردیا گیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ موجودہ حالات میں انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، یہ سیاسی حکمت عملی نہیں بلکہ کشمیری عوام کے ساتھ اصولی یک جہتی ہے، اس وقت آزاد کشمیر شدید سیاسی اور انسانی بحران سے گزر رہا ہے۔پی ٹی آئی نے کہا کہ راولاکوٹ سمیت مختلف علاقوں میں عوام اپنے جائز مطالبات کے لیے دھرنا دیے بیٹھے ہیں، طاقت کے استعمال سے قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں، آزاد کشمیر کو اشیائے خورونوش کی ترسیل بند ہونے سے عوام مشکلات کا شکار ہیں۔کور کمیٹی نے کہا کہ کشمیری عوام کے مسائل کا فوری اور منصفانہ حل نکالا جائے۔پی ٹی آئی کے اعلامیے میں کہا گیا کہ آزاد کشمیر کی آئینی، جمہوری اور سیاسی شناخت کو مجروح کیا جا رہا ہے، کشمیری عوام کی نمائندہ آوازوں کو دبایا جا رہا ہے، سیاسی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں اور گرفتاریاں کی جا رہی ہیں۔

مزید بتایا گیا کہ اظہارِ رائے کی آزادی محدود اور میڈیا پر قدغنیں عائد ہیں، ایسے ماحول میں انتخابی عمل اپنی ساکھ اور معنویت کھو دیتا ہے لہٰذا ہم انتخابات نہیں، کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔پی ٹی آئی نے اعلان کیا کہ حالات معمول پر آنے تک انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے، جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے معاملات افہام و تفہیم سے حل کیے جائیں اورانتخابی شیڈول پرنظرثانی کی جائے اور تمام سیاسی جماعتوں کو مساوی اور آزادانہ انتخابی ماحول فراہم کیا جائے۔مزید کہا گیا کہ ہماری سیاسی جدوجہد کشمیری عوام کے جمہوری حقوق کے لیے جاری رہے گی، جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات کا منصفانہ حل نکالا جائے۔پی ٹی آئی نے کہا کہ پارلیمانی بورڈ کی ٹکٹوں سے متعلق تمام سفارشات فوری معطل کر دی گئی ہیں، ٹکٹوں کے اجرا سے متعلق تمام امور آئندہ فیصلے تک مخر رہیں گے اور آزاد، منصفانہ اور پرامن سیاسی ماحول کے بغیرانتخابی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…