جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

یہاں فارم 45 والا بندہ بیٹھ سکتا ہے، بیرسٹر گوہر

datetime 1  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ یہاں فارم 45 والا بندہ بیٹھ سکتا ہے تاہم اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے علاوہ میرے پاس کیا طریقہ ہے ممبران کو تسلیم کرنے کا؟ کبھی ایسا ہوا ہے کہ اسپیکر فارم 45 چیک کرے۔رانا تنویر کو پوائنٹ آف آرڈر ملنے پر سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے شور کیا۔بیرسٹر گوہر نے اسپیکر سے کہا کہ آپ اس ایوان کے محافظ ہیں یہ ایوان نامکمل ہے، اس ایوان کو مکمل ہونا چاہیے، ہم نے آپ سے رولنگ مانگی ہے، 23 ممبران اس وقت ایوان میں کم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئر لینڈ میں اسپیکر کا الیکشن ایک مہینے کے بعد ہوا، آپ اس ایوان کے کسٹوڈین ہیں، آپ کسی پارٹی کے اسپیکر نہیں، جب پنجاب اسمبلی میں 25 ارکان کی کمی تھی تو عدالت نے الیکشن روکا تھا۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہماری خواتین ارکان ابھی اسمبلی میں نہیں، ایوان مکمل نہیں، فارم 45 کے بغیر جو ایوان میں ہے وہ اجنبی نہیں ممبر نہیں، دل سے ان کے بچے بھی نہیں مانتے کہ یہ منتخب ہوئے ہیں۔اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے سوا میرے پاس کیا طریقہ ہے؟اس موقع پر ن لیگ کے رکن رانا تنویر نے قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرنا چاہا تو سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے شور شرابا شروع کر دیا۔اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ انہووں نے آپ کی بات سنی ہے آپ بھی حوصلہ کریں، بات سنیں۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اسپیکر صاحب! آپ مخصوص نشستوں پر رولنگ دیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…