جمعہ‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2026 

کوہلی نے سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے کا ناپسندیدہ ریکارڈ قائم کر دیا

datetime 23  اکتوبر‬‮  2025 |

ایڈیلیڈ (این این آئی)ویرات کوہلی آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں مسلسل دوسرے میچ میں صفر پر آؤٹ ہوگئے۔ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں ویرات کوہلی 4 گیندوں پر بغیر کوئی رن بنائے زیویئر بارٹلیٹ کا شکار ہوگئے۔اس سے قبل پرتھ میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں مچل اسٹارک نے ویرات کوہلی کو صفر پر آؤٹ کردیا تھا۔یہ پہلا موقع ہے جب ویرات کوہلی ملسلسل دو ون ڈے میچز میں صفر پر آؤٹ ہوئے ہوں۔ایڈیلیڈ میں آؤٹ ہونے کے بعد ویرات کوہلی نے پویلین واپس جاتے ہوئے اپنے گلوز ہاتھ میں لے کر اوپر کی جانب اٹھائے۔

کوہلی کے چہرے سے مایوسی جھلک رہی تھی، شائقین اپنی نشستوں سے اٹھ کھڑے ہوئے اور ان کے لیے تالیاں بجائیں۔ویرات کوہلی کے اس اقدام پر بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے سوال اٹھایا کہ یہ ریٹائرمنٹ کا اشارہ ہے یا پھر وہ اپنے کیریئر کا فیصلہ کرنے کے لیے آخری ون ڈے میچ کا انتطار کریں گے۔سوشل میڈیا پر بھی شائقین کی جانب سے کوہلی کے اس اشارے کو ان کی ممکنہ ریٹائرمنٹ کا اشارہ قرار دیا جارہا ہے جبکہ بعض کا ماننا ہے کہ یہ صرف ان کا مداحوں کے لیے احترام کا اظہار تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا(دوم)


مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…