منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

پولیس حراست میں لڑکی کیساتھ اجتماعی زیادتی

datetime 21  جنوری‬‮  2026 |

جیکب آباد(این این آئی)پولیس حراست میں لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ ثابت ہونے پر کیس ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیاہے۔جیکب آباد میں پولیس حراست کے دوران لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں میڈیا رپورٹس کے مطابق 6 پولیس اہلکاروں کے خلاف تفتیش کے لیے مقدمہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)کے سپرد کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ عدالت کی جانب سے گرفتار پولیس اہل کاروں کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا تھا جب کہ کیس کے سلسلے میں مزید تفتیش کا عمل بھی جاری ہے۔

ایس ایس پی جیکب آباد کے مطابق اس سنگین معاملے میں 2 تھانے داروں مقصود سنجرانی اور نواز بروہی کو بھی تحقیقات میں شامل کر لیا گیا ہے۔ قبل ازیں تھانہ آر ڈی 52 کے ایس ایچ او سمیت مجموعی طور پر 7 اہلکاروں پر لڑکی سے زیادتی کے الزامات عائد کیے گئے تھے، جس پر وزیر داخلہ سندھ نے واقعے کا فوری نوٹس لیا۔قبل ازیں جاری ہونے والی انکوائری رپورٹ میں پولیس حراست کے دوران لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی تصدیق سامنے آئی تھی، جس کے بعد تمام ملوث اہلکاروں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا گیا۔ اسی دوران ایس ایس پی محمد کلیم ملک نے بھی اجتماعی زیادتی کے واقعے کی تصدیق کی۔واضح رہے کہ متاثرہ لڑکی آسیہ کی دادی نے میڈیا کو بیان دیتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ ایس ایچ او مقصود سنجرانی، ہیڈ محرر یاسین نوناری سمیت 6 اہلکاروں نے 7 دن تک ان کی پوتی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…