ناگپور(این این آئی)ابھیشک شرما نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔بھارتی بیٹرابھیشک شرما نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 22 گیندوں پر چار چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے تیز رفتار نصف سنچری بنائی۔ناگپور میں کھیلے گئے اس ٹی ٹوئنٹی میچ میں ابھیشک شرما نے 35 گیندوں پر 84 رنز کی اننگز کھیلی،انہوں نے ابتدائی 22 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ابھیشک شرما کی یہ نصف سنچری بھارت کی جانب سے نیوزی لینڈ کے خلاف تیز ترین نصف سنچری ہے، اس سے قبل کے ایل راہول اور سابق کپتان روہت شرما نے 23 گیندوں پر نصف سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کیاتھا۔
ابھیشک شرما نے اس نصف سنچری کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں بھی ایک نیا باب رقم کردیا، انہوں نے سوریا کمار یادیو، انگلینڈ کے فل سالٹ اور ویسٹ انڈیز کے ایون لیویس کا ریکارڈ بھی توڑ دیا،انہوں نے 25 یا اس سے کم گیندوں میں سب سے زیادہ 8 نصف سنچریاں بنانے کا ریکارڈ قائم کر دیا، اس سے قبل سب سے زیادہ تیز ترین نصف سنچریاں بنانے کا ریکارڈ مشترکہ طور پر ابھیشک شرما سمیت دیگر بیٹرز کے پاس تھا۔













































