منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

امریکی حکام کو معروف ڈیزائنر سے ملنے کی اجازت

datetime 8  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) محکمہ داخلہ پنجاب نے امریکی حکام کو جناح ہاؤس پر حملے میں ملوث پی ٹی آئی کی رکن اور پاکستانی نثراد امریکی شہری اور معروف ڈیزائنر خدیجہ شاہ سے ملنے کی اجازت دے دی ہے۔

جنگ اخبار میں آصف محمود بٹ کی خبر کے مطابق  انتہائی معتبر ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکی قونصلیٹ لاہور کے حکام کو وفاقی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری احکامات کے بعد خدیجہ شاہ تک قونصلر رسائی دی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ امریکی حکام آج 11بجے کوٹ لکھپت جیل میں خدیجہ شاہ سے ملاقات کریں گے جو خفیہ ایجنسی سپیشل برانچ اور جیل حکام کی موجودگی میں کرائی جائیگی۔ وفاقی وزارت داخلہ نے امریکی حکومت کی طرف سے خدیجہ سلمان شاہ تک قونصلر رسائی کی درخواست موصول ہونے کے بعد این او سی جاری کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ پنجاب کو احکامات جاری کئے وزارت داخلہ کوامریکی قونصلیٹ کے حکام کے امریکی شہری خدیجہ شاہ سے ملنے میں کوئی اعتراض نہیں۔ وفاقی وزارت داخلہ نے آئی جیل خانہ جات پنجاب اور سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل کو بھی اس حوالے سے جاری احکامات سے آگاہ کر دیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے گزشتہ روز ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا تھا کہ خدیجہ شاہ کے کیس کو فالوکررہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…