جمعرات‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2025 

اثاثہ جات کیس،عثمان بزدار کی عبوری ضمانت کی درخواست نمٹادی گئی

datetime 25  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این امئی) لاہور کی احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی عبوری ضمانت کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔

احتساب عدالت لاہور میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت شروع ہوئی تو عدالت نے استفسار کیا کہ عثمان بزدار کہاں ہیں، پیش نہیں ہوئے۔جس پر وکیل نے کہا کہ ہم نے عثمان بزدار کی عبوری ضمانت کی درخواست واپس لینے کی درخواست کی ہے۔فاضل جج نے قرار دیا کہ عثمان بزدار کو پیش کریں پھر درخواست واپس لے لیں۔عثمان بزدار کے وکیل بیرسٹر مومن ملک نے موقف اختیار کیا کہ ابھی نیب کو عثمان بزدار کی گرفتاری مطلوب نہیں، اگر ضرورت پڑی تو کچھ عرصہ بعد دوبارہ عبوری ضمانت دائر کریں گے، عثمان بزدار طبیعت خراب ہونے کے باعث پیش نہیں ہوسکتے۔عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ کیا آپ کو عثمان بزدار کی گرفتاری مطلوب ہے۔تفتیشی افسر نے بتایا کہ ابھی انکوائری جاری ہے، تفتیش کے لیے طلب کریں گے، وارنٹ گرفتاری 6 ماہ بعد جاری ہوں گے۔بعدازاں عدالت نے عثمان بزدار کی عبوری ضمانت واپس لینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…