ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

8 اہم رہنماؤں نے پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا

datetime 18  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (مانیٹرنگ، این این آئی)جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ہمارا اکٹھا ہونے کا صرف ایک مقصد ہے کہ 9 مئی کو جو حادثہ پاکستان کے ساتھ پیش آیا، ہم ان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

پی ٹی آئی جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے رہنما محمد اشرف رند نے آٹھ سابق ایم پی ایز کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہاکہ آرمی تنصیبات، جناح ہاؤس اور دیگر سرکاری املاک کو نشانہ بنایا گیا، ہم لوگ کیا ثابت کرنا چاہ رہے تھے، کیا ہمارا سیاست میں آنے کا یہ مقصد تھا کہ دشمن جو کام 70 سال سے نہیں کرسکا، وہ ہم لوگ کر کے دکھائیں۔

جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے کہا کہ یہ فوج ہماری ہے، شہدا ہمارا فخر ہیں، تمام ادارے ہمارا فخر ہیں۔جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے 8 سابق اراکین صوبائی اسمبلی نے کہاکہ آج ہم نے دشمن کو خوش ہونے کا موقع دیا ہے، پاکستان رہتی دنیا تک قائم رہے گا، چند شرپسندوں کی وجہ سے اس کو نقصان نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہاکہ پورا وطن عزیز ہماری پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔محمد اشرف رند نے کہا کہ 9 مئی جو کچھ ہمارے ملک میں ہوا ہے، میں سمجھتا ہوں کہ سب سے پہلے ریاست اس کے بعد سیاست، اگر ریاست ہے تو سیاست ہے۔

انہوں نے کہاکہ اگر ہم اداروں اور عوام کو آمنے سامنے کھڑا کردیں گے تو یہ سیاست نہیں انتشار ہے، اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ سرحد پر رہ کر ہمارے بچوں کو خیال کریں، ہمارے بچوں کی جان و مال کی حفاظت کریں، میں سمجھتا ہوں کہ اس کی پْرزور مذمت کرتے ہیں۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق ایم پی اے ظہیرالدین خان نے عمران خان اور پی ٹی آئی کو چھوڑنے کے سوال کے جواب میں کہا کہ کیوں نہیں چھوڑیں گے، اب کوئی کسر رہ گئی ہے۔ یہی تو ہمارا یہاں آنے کا مقصد ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…