ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

وی پی این مسئلے کا حل نہیں، ،وفاقی وزیر آئی ٹی نے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کی بندش پر خاموشی توڑ دی

datetime 16  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر امین الحق نے کہا ہے کہ کسی بھی سوشل میڈیا کا بلیک آٹ یا انٹرنیٹ کی بندش مسائل کا حل نہیں۔وفاقی وزیر نے اپنے بیان میں کہا کہ انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے سے اربوں کا نقصان ہوا، منسٹری آف آئی ٹی کسی بھی پابندی کے خلاف ہے جس سے ترقی رکتی ہو، سوشل میڈیا کا غلط استعمال ہوا۔

سید امین الحق نے کہا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن آزاد ادارے کے طور پر کام کرتا ہے، وی پی این مسئلے کا حل نہیں، ہمیں براڈ مائنڈ ہونا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مخصوص علاقوں میں انٹرنیٹ بند کیا جا سکتا ہے، انٹرنیٹ کی بندش سے آئی ٹی انڈسٹری کو اربوں کا نقصان ہوا، انٹرنیٹ کی بندش کسی صورت نہیں ہونی چاہیے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ آئی ٹی انڈسٹری کو سہولت فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی، وکی پیڈیا ڈیڑھ ماہ بند ہوا تھا، ہم نے فوری اقدامات کیے اور بحال کرایا، میں بھرپور کوشش کروں گا کہ مستقبل قریب میں انٹرنیٹ سروس بند نہ ہو۔سید امین الحق نے کہا کہ انٹرنیٹ سروس کی بندش کے معاملے پر وزیراعظم سے بات ہوئی، جمعے سے ملک بھر میں ڈیٹا انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی تھی۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ سروس کی بندش وزارت آئی ٹی کو اعتماد میں لیے بغیر تھی، پی ٹی اے2017 کے بعد منسٹری آف آئی ٹی کے انڈر میں نہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…