جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

پی ٹی آئی نے خواجہ آصف کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

datetime 4  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان پر ٹکٹوں کی فروخت کا الزام لگانے پر وزیر دفاع خواجہ آصف کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔پی ٹی آئی نے وزیردفاع خواجہ آصف کو 10ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجا جو عثمان ڈار کی جانب سے بھجوایا گیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ خواجہ آصف نے عمران خان پر سیالکوٹ میں ٹکٹوں کی فروخت کا الزام عائد کیا تھا اور ٹکٹوں کے عوض سیالکوٹ سے 30کروڑ روپے اکٹھا کرنے کا من گھڑت الزام لگایا گیا ہے۔نوٹس کے مطابق خواجہ آصف نے سیالکوٹ کے ٹکٹ ہولڈرز پر بے بنیاد اور سنگین الزام عائد کیا اور براہ راست پریس کانفرنس میں عمران خان اور پارٹی رہنمائوں پر بہتان تراشی کی۔نوٹس میں خواجہ آصف کو اپنے بے بنیاد الزام پر چیئرمین تحریک انصاف سے تحریری معذرت کرنے اور یہ معذرت نامہ ملک کے معروف اخبارات میں شائع کروانے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔نوٹس کے مطابق معافی نہ مانگنے کی صورت میں خواجہ آصف 10ارب روپے ہرجانہ ادا کریں، معافی یا ہرجانہ کی عدم ادائیگی پر خواجہ آصف کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…