ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کے عہدے پر برقرار رہنے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا

datetime 29  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کے عہدے پر برقرار رہنے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ہائیکورٹ میں شہری لطیف چوہدری کی جانب سے درخواست دائر کی گئی۔درخواست میں نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی، الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا

۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب میں نگران حکومت کی آئین میں دی گئی معیاد ختم ہو چکی ہے، سپریم کورٹ نے الیکشن کی تاریخ میں توسیع کی لیکن نگران حکومت کو توسیع نہیں دی، نگراں وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی غیر آئینی طور پر عہدہ سنبھالے ہوئے ہیں، نگراں وزیر اعلی اور کابینہ کا عہدے پر برقرار رہنا آئین کی کھلی خلاف ورزی ہے، 90 روز گزرنے کے بعد نگران حکومت کے تمام احکامات اور اقدامات غیر آئینی ہیں۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت نگراں وزیر اعلی محسن نقوی کو فوری عہدے سے ہٹانے اور نگراں حکومت پنجاب کو کام سے روکنے اور الیکشن کمیشن کو پنجاب میں نئی نگراں حکومت کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…