اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حکومت کیساتھ مذاکرات جاری رکھے جائیں گے یا نہیں؟ تحریک انصاف نے بڑا فیصلہ کر لیا

datetime 29  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف نے حکومت کے ساتھ ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کے حوالے سے مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے،یکم مئی کو ریلی نکالنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیرصدارت زمان پارک میں مرکزی رہنماؤں کا اجلاس ہوا

اجلاس میں شاہ محمود قریشی، فوادچودھری ، شبلی فراز، حماد اظہر،اعظم سواتی ،اعجاز چودھری اورمحمود خان سمیت دیگر شریک ہوئے،اجلاس میں عمران خان کو حکومت کے ساتھ مذاکرات پر بریفنگ دی گئی ،اجلاس میں مختلف تجاویز اور آئندہ کے لائحہ عمل پر گفتگوہوئی۔ نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق اجلاس کے شرکا نے پرویز الٰہی کی رہائشگاہ پر چھاپے کی مذمت کی، اجلاس میں رہنماؤں نے رائے دی کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری رکھے جائیں ۔ذرائع کے مطابق شرکا کاکہناتھا کہ پرویز الٰہی کے گھر چھاپہ مذاکرات سبوتاژ کرنے کی سازش ہو سکتی ہے، چندارکان کاکہناتھا کہ مذاکرات کو مزید آگے نہیں جانا چاہئے ،چند ارکان نے تجویز کیا کہ مذاکرات ختم ہونے چاہئیں۔اجلاس میں تحریک انصاف نے یکم مئی کو ریلی نکالنے کا فیصلہ کیا ہے،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ریلی کی قیادت کریں گے، ریلی لبرٹی چوک سے ناصر باغ تک نکالی جائے گی ۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…