ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

یہ جگہ پاکستانی پارلیمنٹ نہیں، نواز شریف کی لندن رہائش گاہ کے باہر مظاہروں پر پابندی کیلئے بڑا قدم اٹھا لیا گیا

datetime 28  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)لندن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر مظاہروں پر پابندی لگوانے کے لیے ویسٹ منسٹر کے کونسلر متحرک ہوگئے۔ نواز شریف کی لندن رہائش گاہ کے باہر مظاہروں پر پابندی کیلئے ویسٹ منسٹر کونسلر نے پولیس سے رابطہ کرلیا ہے۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر پال فشر نے کہا کہ یہ جگہ پاکستانی پارلیمنٹ نہیں،

نواز شریف کے مخالف جماعت کے حامی یہاں مسائل پیدا نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ مظاہروں سے ایون فیلڈ کے آس پاس رہنے والے افراد شدید پریشانی محسوس کرتے ہیں، انہیں ہراساں بھی کیا جاتا ہے، شواہد دیکھے ہیں کہ پی ٹی آئی کے مظاہروں کے دوران دوسروں کا احترام کم کیا جاتا ہے۔بیرسٹر پال فشر نے کہا کہ احساس ہے کہ ان مظاہروں کے ذمہ دار نواز شریف نہیں، پڑوسیوں کے سکون کیلئے مظاہروں کے سلسلے کو بند ہونا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…