منگل‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2026 

وزیراعظم اورچینی ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

datetime 27  اپریل‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ان کے چینی ہم منصب نے دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے تاکہ علاقائی امن، خوشحالی اور استحکام میں اپنا کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے ممالک کے لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے مشترکہ مقاصد کو حاصل کیا جا سکے۔

جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ کیدرمیا ن ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی ،یہ گفتگو روایتی گرمجوشی اور ہم آہنگی پرمبنی تھی جس میں پاک چین سدا بہار سٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کو اجاگرکیا گیا۔شہباز شریف نے چینی وزیر اعظم کواس عہدے کیلئے ان کے حالیہ انتخاب پر مبارکباد دی جو چینی قوم کے گہرے اعتماد اور عوامی خدمت میں ان کی بہت سی کامیابیوں سے پیدا ہونے والے ان پر اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔ سدا بہارشراکت دار اور قریبی دوستوں کی حیثیت سیپاکستان نے چین کی پرامن ترقی کو بین الاقوامی امن اور استحکام کے مثبت عنصر کے طور پر سراہا اور اس بات پر یقین ظاہر کیا کہ چین ترقی اور بحالی کی جانب اپنے سفر میں اہم سنگ میل حاصل کرتا رہے گا۔ وزیر اعظم نے چین کے بنیادی مسائل بشمول ”ون چائنا” پالیسی، تائیوان، تبت، سنکیانگ، ہانگ کانگ اور بحیرہ جنوبی چین پر پاکستان کی بھرپورحمایت کا اعادہ کیا۔

انہوں نے جموں و کشمیر کے تنازع پر چین کے اصولی موقف اور بنیادی مسائل پر پاکستان کی حمایت پر چین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ چینی وزیر اعظم نے چین کے لیے پاکستان کی حمایت کو سراہا اور پاکستان کی قومی ترقی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے چین کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سدا بہار دوست کی حیثیت سے چین پاکستان کے ساتھ ہر وقت کھڑا رہے گا۔نومبر 2022 میں وزیر اعظم کے دورہ چین اور صدر شی جن پنگ اور چینی قیادت کے ساتھ وسیع گفتگو کو یاد کرتے ہوئے، دونوں رہنماؤں نے سی پیک سمیت اہم شعبوں میں دو طرفہ تعاون کا جائزہ لیا۔ انہوں نے تمام شعبوں میں اپنے تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا تاکہ علاقائی امن، خوشحالی اور استحکام میں اپنا کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے ممالک کے لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے مشترکہ مقاصد کو حاصل کیا جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…