کراچی (این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کیخلاف درخواست گزار کی عدم حاضری پر درخواست مسترد کردی ہے ۔سندھ ہائیکورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواستگزار کی عدم حاضری پر درخواست مسترد کردی۔ دائر درخواستگزار میں موقف اپنایا گیا تھا کہ پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے سے ہر اشیا کے ریٹ بڑھ جائیں گے۔ راتوں رات پیٹرول کی قیمتوں میں غیرقانونی اضافہ کیا گیا۔ پیٹرولیم مصنوعات اور دیگر اشیا پر قمیتوں میں اضافہ آئین کے آرٹیکل 5’8’9 اور 18 کی خلاف ورزی ہے۔ وفاقی حکومت آئین کے مطابق معاملات چلانے میں ناکام رہی ہے۔ گزشتہ روز پیش کیے گیے منی بجٹ کو واپس لینے کا حکم دیا جائے۔ وفاقی حکومت کو منی بجٹ پر عمل درآمد سے روکا جائے۔ درخواست میں وزارت خزانہ ،اوگرا ،ایف بی آر و دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔