ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

پنجاب اور خیبر پختون خواہ میں انتخابات کے حوالے سے ازخود نوٹس کے بعد قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر لگی ہوئی ہیں،شیری رحمن

datetime 27  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ پنجاب اور خیبر پختون خواہ میں انتخابات کے حوالے سے ازخود نوٹس کے بعد قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر لگی ہوئی ہیں۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہاکہ عدلیہ اور بینچ کے اندر تقسیم نے پورے انصاف کے

نظام پر سوالات اٹھا دئے ہیں، نینچ میں شامل ججز نے ہی ازخود نوٹس اور اسمبلیوں کے تحلیل ہونے پر اعتراضات اٹھا دئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ حکومت میں شامل سیاسی جماعتیں معزز عدالت سے فل کورٹ بینچ کی تشکیل کا جائز مطالبہ کر رہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اعلیٰ عدالت فل کورٹ بینچ کی تشکیل دے کر عدلیہ میں تقسیم اور ’’ہم خیال بینچ‘‘کے تاثر کو ختم کرے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ آرٹیکل 63 کی تشریح کے معاملے پر بھی فل کورٹ پینچ کے جائز مطالبے کو مسترد کیا گیا تھا،ملک کے قانون دان، سیاسی جماعتیں اور عام شہری اس فیصلے کو متنازعہ اور آئین کو دوبارہ تحریر کرنے کے مترادف سمجھتے ہیں۔ شیری رحمان نے کہاکہ اس فیصلے کی وجہ سے ایک جماعت کو فائدہ ہوا اور عدالت میں تقسیم کھل کر سامنے آ گئی، ایک بار پھر معزز عدلیہ کو اپنا تقسیم شدہ اور متنازعہ تاثر زائل کرنے کی ضرورت ہے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…